نظامتِ حج کی زیر نگرانی ضلع ٹنڈو محمد خان میں عازمینِ حج کے لیے تربیتی پروگرام کا انعقاد

124
Ministry of Religious Affairs
Ministry of Religious Affairs

ٹنڈو محمد خان۔20جنوری (اے پی پی):وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے زیرِ اہتمام نظامتِ حج کی زیر نگرانی ضلع ٹنڈو محمد خان میں عازمینِ حج کے لیے تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ وزارت کے ترجمان کے مطابق یہ تربیت وزارت کی فراہم کردہ پاورپوائنٹ پریزنٹیشنز اور ویڈیوز کے ذریعے دی گئی۔ تربیتی سیشن کا دورانیہ 4 گھنٹے تھا ۔

ٹرینرز میں انتظامی امور کے متعلق سیکشن افسر محمد نوید ، پاک حج ایپ، سعودی ویزہ بائیو ایپ، نسک ایپ سے متعلق ڈی سی او طوبیٰ مغل ،حج اور عمرہ کے مناسک بارے میں پیش امام مفتی منیر احمد نے حصہ لیا ۔ سوال و جواب کے سیشن کادورانیہ 30 منٹ تھا ۔ عازمینِ حج کو سوالات جمع کروانے کے لیے پرچیاں فراہم کی گئیں جبکہ بالمشافہ سوالات بھی کیے گئے۔ت

مام سوالات کے تفصیلی جوابات فراہم کیے گئے۔پروگرام کے اختتام پر عازمینِ حج سے ان کے تاثرات لیے گئے جس پر تمام شرکاء نے اطمینان کا اظہار کیا اور وزارتِ مذہبی امور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس تربیتی پروگرام کو معلوماتی اور فائدہ مند قرار دیا۔