21 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںنظریۂ پاکستان سوسائٹی کے زیر اہتمام علامہ محمد اقبال کے یوم وفات...

نظریۂ پاکستان سوسائٹی کے زیر اہتمام علامہ محمد اقبال کے یوم وفات کے سلسلے میں خصوصی تقریب کا انعقاد

- Advertisement -

لاہور۔4مئی (اے پی پی):نظریۂ پاکستان سوسائٹی مسلم لیگ ہائی سکول ایمپریس روڈ لاہور کے زیر اہتمام علامہ محمد اقبال کے یوم وفات کے سلسلے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت معروف دانشور سید احمد حسن زیدی نے کی جبکہ ڈاکٹر نسیم زرقا مہمان خاص تھیں۔

اس موقع پر پرنسپل عامر حفیظ ملک، سید عابد حسین شاہ، محمد یوسف ، مطیع الرحمن، ڈاکٹر ایم ایچ بابر، سید فرقان علی شاہ ، ڈاکٹر جہانزیب حبیب اللہ،اساتذہ کرام اور طلبہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔ مقررین نے مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانان برصغیر کی یہ خوش قسمتی تھی کہ انہیں قائداعظم اور علامہ محمد اقبال جیسے قائدین میسر آئے۔

- Advertisement -

علامہ محمد اقبال عظیم ترین شاعر، فلسفی اور صاحب بصیرت انسان تھے۔ کلام اقبال نے مسلمانان برصغیر میں آزادی کی تڑپ پیدا کی اور انہیں عزت کے ساتھ جینے کا سلیقہ سیکھایا۔ آپ کی خدمات ہماری تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھی ہیں۔ علامہ محمد اقبال نے1930ء میں خطبہ الٰہ آباد میں الگ مسلم ریاست کا تصور پیش کیا۔ علامہ محمد اقبال کی رحلت کو 88برس گزر چکے ہیں لیکن ان کا کلام آج بھی زندہ ہے اور یہی بات ان کی عظمت کا ثبوت بھی ہے۔ ہمیں کلام اقبال کی روح کو صحیح معنوں میں سمجھنے کی ضرورت ہے۔

نئی نسل تعلیم پر مکمل توجہ دے اور جہد مسلسل کو اپنا شعار بنائے۔طلباوطالبات کے مابین حسن تقریر کا مقابلہ بھی منعقد ہوا جس میں لاہور کے مختلف سکولوں کے طلباوطالبات نے حصہ لیا۔ نتائج کے مطابق طیبہ رفیق نے اول، محمد زین اور حفظہ آفتاب نے مشترکہ طور پر دوئم ، آئمہ عاصم نے سوم پوزیشن حاصل کی جبکہ مسکات جہانزیب کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592365

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں