23.9 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 10, 2025
ہومتقریبات یوم آ زادینظریہ پاکستان کونسل کے تحت جاری ہفتہ روزہ جشنِ آزادی تقریبات کے...

نظریہ پاکستان کونسل کے تحت جاری ہفتہ روزہ جشنِ آزادی تقریبات کے مرکزی پروگرام کا آغاز، مہمانِ خصوصی بیگم زاہد ملک نے قومی پرچم لہرایا

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی) پاکستان کے 70سالہ جشنِ آزدی کے موقع پر ایوانِ قائد فاطمہ جناح پارک میں مہمانِ خصوصی بیگم زاہد ملک نے قومی پرچم لہرا کر نظریہ پاکستان کونسل کے تحت جاری ہفتہ روزہ جشنِ آزادی تقریبات کے مرکزی پروگرام کا آغاز کیا۔ اس موقع پر کونسل کی مجلسِ عاملہ کے نمائندے، ایگزیکٹو افسران، طلباءو طالبات اور سول سوسائٹی کے اراکین کثیر تعداد میں موجود تھے۔ پرچم کشائی کی پُروقار تقریب میں وطن عزیز کی سالمیت، سربلندی، استحکام اور تعمیر و ترقی کیلئے دعائیں کی گئیں جس کے بعد ایوانِ قائد آڈیٹوریم میں مختلف سکولوں کے طلباءو طالبات نے ملی نغموں اور ٹیبلو کی صورت میں پاکستان سے اپنی محبتوں اور عقیدتوں کا اظہار کیا۔ کونسل کی طرف سے طلباءو طالبات کو انعامات سے نوازا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=66111

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں