اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی)بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی71 ویں برسی کے موقع پر اُن کی روح کے ایصالِ ثواب کے لئے نظریہ پاکستان کونسل کے زیرِ اہتمام جمعہ کوفیصل مسجد میں بعد از نمازِ جمعہ فاتحہ خوانی کی جائے گی۔ نظریہ پاکستان کونسل کے میڈیا ڈائریکٹر نے بتایا کہ فاتحہ خوانی میں اکابرین، سول سوسائٹی کے نمائندوں، عوام کے علاوہ اسلام آباد میں موجود برادر اسلامی ممالک کے سفراء اور مندوبین کثیر تعداد میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر خواتین کے لئے فاتحہ خوانی کا الگ سے اہتمام کیا گیا ہے۔