13.8 C
Islamabad
جمعرات, فروری 27, 2025
ہومقومی خبریںنظریہ پاکستان کونسل کے زیر اہتمام استقبال ماہ رمضان کے حوالے سے...

نظریہ پاکستان کونسل کے زیر اہتمام استقبال ماہ رمضان کے حوالے سے حمدیہ و نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد

- Advertisement -

اسلام آباد۔26فروری (اے پی پی):نظریہ پاکستان کونسل کے زیر اہتمام استقبال ماہ رمضان کے حوالے سے حمدیہ و نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔مشاعرہ کی صدارت ممتاز شاعر و دانشور نسیم سحر نے کی۔ معروف شاعر و براڈ کاسٹر پروفیسر عرفان جمیل نے حمدیہ و نعتیہ مشاعرہ کی نظامت کرتے ہوئے اپنی خوبصورت نعت سے مشاعرہ کی ابتداء کی۔

مشاعرے میں مہمانان خصوصی کے علاوہ رزینہ عالم خان، نصرت یاب خان، سید ظہیر گیلانی، افشاں عباسی، خضر سلیم، رفعت انجم، سردار عابد علی خان، ڈاکٹر کاشف عرفان اور محمد گل نازک نے اپنی حمدیہ و نعتیہ شاعری پیش کرکے شرکاء سے داد پائی۔مشاعرہ سے خطاب کرتے ہوئے نسیم سحر نے کہا کہ پاکستان دو قومی نظریہ کی بنیاد پر قائم ہوا تھا۔ آج کی یہ بابرکت محفل حمد ونعت بھی اس امر کی دلیل ہے کہ پاکستان اللّٰہ اور رسول اللہ کے نام پر بنا تھا۔ آج اسی کی برکتوں سے پاکستان دنیا میں جانا پہچانا جاتا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ ہم این پی سی انتظامیہ کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمیں اس سعادت سے ہمکنار کیا۔ تقریب کی مہمان خصوصی معروف شاعرہ و ماہر تعلیم سبین یونس نے اپنے خطاب میں کہا کہ نظریہ پاکستان کونسل نے قومی دنوں پر خصوصی تقریبات کے انعقاد کا اپنا اعزاز نہ صرف برقرار رکھا بلکہ اس سلسلے اور معیار کو آگے بڑھایا۔ آج کی یہ محفل بھی اسی کوشش کا نتیجہ ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف شاعر و دانشور ڈاکٹر فرحت عباس نے کہا کہ ہم این پی سی کے چیئرمین و انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ وہ بھرپور انداز سے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ وہ آئے روز علمی و ادبی تقریبات اور بانیان پاکستان کے ایام کے حوالے سے ہمیں گفت و شنید کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔

نظریہ پاکستان کونسل ٹرسٹ کے وائس چیئرمین عبداللہ یوسف نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی این پی سی کے شانہ بشانہ اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566879

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں