24.9 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومتقریبات یوم آ زادینعمتوں سے مستفید ہو رہے ہیں ،جشن آزادی کے حوالے سے منعقد...

نعمتوں سے مستفید ہو رہے ہیں ،جشن آزادی کے حوالے سے منعقد تقریب سے مقررین کاخطاب

- Advertisement -

خضدار۔03 اگست(اے پی پی)کمانڈٹ قلات اسکاﺅٹس کرنل رضوان افضل ملک کی سرپرستی میں جشن آزادی کے حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خاص رجسٹرار بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدارشیر احمد قمبرانی تھے جبکہ تقریب کی صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر برائے خواتین ضلع خضدار زاہدہ مصطفی نے کی ،تقریب میں جشن آزادی کے حوالے سے ضلع خضدار کے مختلف تعلیمی اداروں ،اسکولز اور کالجز کے طلباءو طالبات کے درمیان تقریری مقابلوں ،مضمون نویسی ،ڈرائنگ اور سائنس ماڈلز کے مقابلے منعقد ہوئے جب کہ طلبا ءطالبات نے ملی نغمے ،ٹیبلو ز اور دیگر رنگا رنگ پروگرام بھی پیش کرکے سامعین سے خوب داد وصول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیر احمد قمبرانی اور محترمہ زاہدہ مصطفی نے کہا کہ وطن عزیز بیش بہا قربانیوں اور ہمارے اسلاف کی انتھک جدوجہد کے بعد حاصل کی گئی ان کی قربانیوں کی بدولت آج ہم شاندار زندگی اور آزادی کی نعمتوں سے مستفید ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ آزادی اللہ کی عطا کردہ ایک بہت بڑی نعمت ہے ہمیں اس نعمت کی حفاظت اور شکر ادا کرنا چائیے ۔ انہوں نے کہا کہ جن قوموں نے اپنے اکابرین کی بتائی ہوئی اصولوں پر عمل کیا وہ کامیاب ہوئے ہماری کامیابی اسی میں ہے کہ ہم سب من حیث القوم ملک و قوم کی خدمت کریں ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=65592

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں