نفرت کا بیج بونے والے اپنے مذموم مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے، سید خورشید شاہ

117

اسلام آباد۔14اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ نے75ویں یوم آزادی پر قوم کو مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان امن ، محبت اور بھائی چارے کی بنیاد پر قائم ہوا تھا۔

اتوار کو اپنے تہنیتی پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر ہم اپنے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نفرت کا بیج بونے والے اپنے مذموم مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔