نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطی امور حافظ طاہر محمود اشرفی کی متحدہ عرب امارات، لیبیا، مراکش اور شام کے سفرا اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات

86

اسلام آباد۔15مارچ (اے پی پی):وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطی امور حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم وزراء خارجہ اجلاس کیلئے رابطے مکمل ہیں، ہندوستان سمیت تمام پاکستان دشمن قوتوں کو پیغام ہے کہ امت مسلمہ کی وحدت اور اتحاد کیلئے پاکستان اپنی کوششیں جاری رکھے گا، 20 مارچ سے مہمان اسلام آباد آنا شروع ہو جائیں گے ، پاک فوج کی قابل تعظیم اور قابل فخر پریڈ میں پورے عالم اسلام کے نمائندے شریک ہوں گے ، ہندوستانی عدالت کا حجاب کے خلاف فیصلہ قابل مذمت اور قابل افسوس ہے۔

یہ بات انہوں نے متحدہ عرب امارات، لیبیا، مراکش، شام کے سفراء اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کے قائدین سے اپیل کرتے ہیں کہ لانگ مارچ 24 مارچ کے بعد کر لیں، مہمان 19مارچ سے آنا شروع ہوں گے، 24 مارچ کو واپس جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی نگرانی میں انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔