17.7 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 21, 2025
ہومکھیل کی خبریںنمیبیا اور کینیڈا کے درمیان تیسرا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ (جمعہ کو...

نمیبیا اور کینیڈا کے درمیان تیسرا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ (جمعہ کو )کھیلا جائے گا

- Advertisement -

ونڈہوک۔20مارچ (اے پی پی):نمیبیا اور کینیڈا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ کل (جمعہ کو )نمیبیا کرکٹ گراؤنڈ، ونڈہوک میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچ سہ پہر 5 بجے شروع ہو گا۔ میزبان نمیبیا کی ٹیم کو پانچ میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز میں مہمان کینیڈا کی ٹیم کے خلاف 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ نمیبیا کی ٹیم نے پہلے میچ میں کینیڈا کی ٹیم کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی ۔ ٹی 20 سیریز میں نمیبیا کی ٹیم کی قیادت گیرہارڈ ایراسمس کر رہے ہیں جبکہ کینیڈا کی ٹیم کو نکولس کرٹن لیڈ کریں گے ۔

- Advertisement -

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹی ٹونٹی میچ کل جمعہ کو نمیبیا کرکٹ گراؤنڈ، ونڈہوک ،چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 22مارچ کو کھیلا جائے گاجبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 23 مارچ کواسی مقام نمیبیا کرکٹ گراؤنڈ، ونڈہوک میں ہی کھیلا جائے گا۔پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز تمام میچز نمیبیا کرکٹ گراؤنڈ، ونڈہوک میں شیڈول ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=574598

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں