ننکانہ صاحب،بجلی چوروں کے خلاف ضلع بھر میں جاری آپریشن کے حوالے سے اہم اجلاس

77
operation against electricity thieves
operation against electricity thievesGILGIT: December 30 – Water and Power department staffers busy in installing new electricity poll on the road side. APP/AHS/ABB/FHA

ننکانہ صاحب۔ 30 مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد کی زیرصدارت بجلی چوروں کے خلاف ضلع بھر میں جاری آپریشن کے حوالے سے اہم اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں محکمہ واپڈا ، پولیس ، ریونیو ، سپشل برانچ سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

ایس ای واپڈا کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف کی گئی حالیہ کاروائیوں بارے ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ حالیہ کاروائیوں کے دوران 2464 سے زائد بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز درج کروائی جا چکی ہیں اور 1783 بجلی چوروں کو موقع سے گرفتار کروایا گیا ہے جبکہ 1 ہزار سے زائد بجلی چوروں کے چالان بھی عدالتوں میں بجھوائے جا چکے ہیں۔