24.3 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومضلعی خبریںننکانہ صاحب،ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ نے ریڈ الرٹ جاری کر...

ننکانہ صاحب،ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ نے ریڈ الرٹ جاری کر دیا

- Advertisement -

ننکانہ صاحب۔ 09 مئی (اے پی پی):سرحدی صورتحال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤکی زیرصدارت ڈی سی کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رائے ذوالفقار علی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد کھوکھر ، تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز سمیت تمام ضلعی اداروں کے سربراہان شریک تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے ضلعی افسران کو موجودہ سرحدی صورتحال بارے آگاہ کرتے ہوئے ریڈ الرٹ رہنے کے احکامات جاری کیے۔انہوں نے ضلعی افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی صورتحال میں عوام الناس کو جائے حادثہ سے ایک کلومیٹر کے فاصلے پر رکھا جائے ، اپنی اور شہریوں کی سیفٹی کو یقینی بنانا ہے ، بی ڈی سپشل برانچ اور سول ڈیفنس کرے گی۔

- Advertisement -

انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ گوردورارہ جات ، برجز اور ٹرانسمشن لائن کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور آرمی کی موومنٹ کے لیے ہر وقت روڑ کلیئر رکھے جائیں ، کالجز اور سکولوں کے اندر جنگی ٹریننگ کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔

انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز اور ریسکیو 1122 کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے ہر دیہات میں 20 نوجوانوں پر مشتمل والنٹیرز ٹیمیں تشکیل دی جائیں اور متعلقہ ادارے آج شام تک کانٹیجنسی پلان ہر صورت جمع کروائیں۔ڈی سی ننکانہ نے کہا کہ ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے خون کا وافر مقدار میں بندوبست کیا جائے اور ایمرجنسی صورتحال میں لوگوں کو محفوظ مقامات پر شفٹ کرنے کے لیے بلڈنگز کا بندوبست رکھا جائے جبکہ ضلع کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ضروری ادویات اور آپریشن کا سامان وافر مقدار میں موجود ہونا چاہیے ، رورل ہیلتھ سنٹرز اور بنیادی مراکز صحت کو مکمل فعال کیا جائے۔

اسسٹنٹ کمشنرز اشیائے خورونوش ، پٹرول و ڈیزل کے 15 دن کے اسٹاک کو ذخیرہ کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے۔انہوں نے کہا کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مشینری اور عملے کو مکمل فعال رکھا گیا ہے۔محکمہ پولیس سرکاری و پرائیویٹ مشینری کو ضلع کے باہر نہ جانے دیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594898

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں