ننکانہ صاحب، بابا گرو نانک دیو جی مہاراج کے 555 ویں جنم دن کی3 روزہ تقریبات اختتام پذیر

150
Babaguru Nanak Dev Ji
Babaguru Nanak Dev Ji

ننکانہ صاحب۔ 17 نومبر (اے پی پی):بابا گرو نانک دیو جی مہاراج کے 555 ویں جنم دن کی3 روزہ تقریبات ننکانہ صاحب میں پرامن طور پر اختتام پذیر ہو گئیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ننکانہ صاحب سید ندیم عباس نے اے پی پی سے خصوصی طور پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ننکانہ صاحب اور پنجاب پولیس کے دیگر اضلاع سے آئے ہوئے سیکورٹی پر معمور پولیس جوانوں نے دن رات ڈیوٹی کی سر انجام دہی میں مثالی کردار ادا کیا ہے،سکھ مہمان یاتریوں کو سیکورٹی کے فول پروف حصارمیں رخصت کیا ۔ننکانہ پولیس کے افسران وجوانوں نے دنیا بھر سے آنے والے ہزاروں سکھ مہمان یاتریوں کی مدد حفاظت کو یقینی بنایا، فول پروف سکیورٹی کی فراہمی پر سکھ یاتریوں نے حکومت پاکستان اور پنجاب پولیس کا شکریہ ادا کیا ،پاکستان سے ملنے والی عزت پیار اور سہولیات قابل فخر ہیں، ان کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ سکھ یاتری اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ننکانہ صاحب نے مزید کہا کہ ننکانہ صاحب میں جنم دن کی تقریبات کو پرامن بنانے میں تمام محکموں کا کلیدی کردار قابل تعریف ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ننکانہ صاحب میں سکھوں کے انٹرنیشنل ایونٹ کو کامیاب بنانے میں پنجاب پولیس کے جوانوں نے دن رات ڈیوٹی سر انجام دے کر مثال قائم کر دی جو قابل ستائش ہے، اقلیتوں کے مذہبی تہوار اور مقدس مقامات کی حفاظت اہم ذمہ داری ہے۔