ننکانہ صاحب، سانحات سے آگاہی کے قومی دن کے حوالے سے ہیڈ کوارٹرز ریسکیو1122 میں سیمینار منعقد

109
Rescue 1122

ننکانہ صاحب۔ 08 اکتوبر (اے پی پی):8 اکتوبر 2024 سانحات سے آگاہی کے قومی دن کے حوالے سےمحمد اکرم پنوار کی قیادت میں ضلعی ہیڈ کوارٹرز پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 ننکانہ صاحب میں سیمینار منعقد ہوا ۔ سیمینار میں ریسکیو افسران،ریسکیو سکاؤٹس،طلباء و طالبات اور ریسکیو اہلکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے کہا کہ ارضی و سماوی آفات سے محفوظ پاکستان کی طرف کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے حادثات وسانحات کو کنٹرول کرنے اور نقصان میں کمی لانے کے لیے بنیادی ضروری اقدامات اہمیت کے حامل ہیں ۔

حادثات سے سانحات تک کے عمل کی روک تھام کے لئے درپیش محرکات و اسباب کوکم کرنے کے اقدامات کرنا ہوں گے۔آخر میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ بطور ذمہ دار شہری ہر فرد ریسکیو کی بنیادی تربیت، بروقت تیاری اور احساس ذمہ داری اپنائے تو قیمتی انسانی جانوں اور مالی نقصان میں خاطر خواہ کمی لائی جا سکتی ہے سیمینار کے بعد آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ واک میں شرکاء نے آگہی پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔

واک کے اختتام پر8 اکتوبر 2005 کے زلزلہ میں شہداء کی بلندی درجات اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔