34.4 C
Islamabad
جمعرات, مئی 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںننکانہ صاحب ،سول ڈیفنس آفیسر نےمختلف جگہوں پر چھاپے مار کر غیر...

ننکانہ صاحب ،سول ڈیفنس آفیسر نےمختلف جگہوں پر چھاپے مار کر غیر قانونی ایل پی جی ری فلنگ کرنے والے دکانوں کو سیل کر دیا، ڈپٹی کمشنر

- Advertisement -

ننکانہ صاحب۔ 22 مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو کی ہدایت پر سول ڈیفنس آفیسر محمد نعیم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تحصیل ننکانہ کے علاقہ موڑ کھنڈا میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی ایل پی جی گیس کی ری فلنگ کرنے والی 04 دوکانوں کو سیل کرکے سامان ضبط کرلیا۔

سول ڈیفنس آفیسر محمد نعیم نے کہا کہ ضلع بھر میں غیر قانونی آئل یونٹس اور ایل پی جی سلنڈر کی ری فلنگ کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ بظاہر یہ معمولی سا کام ہے لیکن کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600235

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں