34.9 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںننکانہ صاحب میں بیساکھی میلے کی تقریبات پرامن طور پر اختتام پذیر...

ننکانہ صاحب میں بیساکھی میلے کی تقریبات پرامن طور پر اختتام پذیر ،پاکستان کی سلامتی، امن اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں

- Advertisement -

لاہور۔15اپریل (اے پی پی):ننکانہ صاحب میں بیساکھی میلے کی تقریبات اختتامی ارداس کے ساتھ پرامن انداز میں مکمل ہو گئیں۔ اختتامی تقریب میں پاکستان کی سلامتی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔بیساکھی میلہ میں شرکت کے بعد سکھ یاتری ننکانہ صاحب سے حسن ابدال اور کرتارپور روانہ ہو گئے۔

روانگی کے موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر اور ڈی پی او سید ندیم عباس نے سکھ یاتریوں کو الوداع کیا۔ سکھ یاتریوں کی روانگی سخت سکیورٹی حصار میں عمل میں لائی گئی۔سکھ یاتریوں نے ننکانہ صاحب میں دی گئی رہائش، لنگر، سکیورٹی اور ٹرانسپورٹ کے اعلی انتظامات پر وزیراعلی پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کا دل سے شکریہ ادا کیا۔

- Advertisement -

یاتریوں کا کہنا تھا کہ وہ گورونانک کی دھرتی سے محبت اور پیار لے کر واپس جا رہے ہیں اور پاکستانی عوام کی مہمان نوازی و عزت کو کبھی نہیں بھلا پائیں گے۔ سکھ یاتریوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، تمام مذاہب کے ماننے والے بھائی چارے اور محبت سے زندگی گزار رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سکھ یاتریوں کی خدمت کرنا ہمارے لیے باعثِ فخر ہے اور بابا گورونانک کا پیغام محبت، بھائی چارہ اور انسانیت ہے، جس پر عمل پیرا ہو کر ہم ایک پرامن اور خوشحال معاشرہ قائم کر سکتے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582516

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں