ننکانہ صاحب۔ 16 نومبر (اے پی پی):ننکانہ صاحب میں دو مختلف جگہوں پر ٹریفک حادثات کے دوران دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل سانگلہ ہل مڑ بلوچاں رول پر بسم اللہ رائس ملز کے قریب تیز رفتار وین سے ٹکرانے پر موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 25 سالہ وقاص کے نام سے ہوئی ہے ۔
اطلاع ملنے پر پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 ننکانہ صاحب کا عملہ موقع پر پہنچ گیا ،اس نے ضروری کارروائی کے بعد ڈیڈ باڈی ضلعی پولیس کے حوالے کر دی ۔ ایک دوسرے واقع میں ہیڈ بلو کی روڈ پر وزیر پر چوکی کے قریب تیز رفتار ڈیمپر نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل میں سوار12سالہ ملائیکہ جاں بحق ہو گئی جبکہ اس کے والدین شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو عملے نے طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال ننکانہ صاحب منتقل کر دیا ،ریسکیو نے ضروری کارروائی کے بعد نعش مقامی پولیس کے حوالے کر دی۔