ننکانہ صاحب۔ 02 اگست (اے پی پی):ننکانہ صاحب پولیس نے 11 کلو سے زائد منشیات برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ دوران سرچ آپریشن تھانہ مانگٹانوالا پولیس نے دو منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات اور نقدی رقم برآمد کر لی۔
برآمد ہونیوالی منشیات ضلع بھر میں فروخت کی جانی تھی۔ ملزمان عدنان اسلم اور اسد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ مزید کاروائی کا عمل جاری ہے۔ ڈی پی او صاعد عزیز نے پولیس ٹیم کو کارکردگی کو سراہتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید موثر بنانے کے ہدایات جاری کی ہیں۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کی رگوں میں نشے کا زہر گھولنے والے ناقابل معافی ہیں۔