ننکانہ صاحب۔ 01 جون (اے پی پی):ننکانہ صاحب کے نواح سیدوالا میں محکمہ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کا غیر قانونی جعلی مشروب ساز فیکٹری پرچھاپہ،بھاری مقدار میں جعلی جوس و جعلی بوتلیں اور خام مال برآمد کرکے فیکٹری مالک کر گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ فوڈ آفیسر ننکانہ صاحب عدنان ملک کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی آفیسر محمد طیب،صہیب سرور،علی شان اور محمد علی پر مشتمل ٹیم نے محلہ مرزا پور میں عارف عرف پپو کے گھر غیر قانونی بوتلیں وجوس تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر جعلی مشروب تیار کرنے میں مصروف فیکٹری کے مالک محمد عارف کورنگےہاتھوں گرفتار کر لیا جب کہ دیگر عملہ بھاگ جانے میں کامیاب ہوگیا۔
مذکورہ فیکٹری جس میں مضر صحت برانڈڈ بوتلیں اور برانڈڈ جعلی جوس تیار کیا جا رہا تھا ،ٹیم نے مضر صحت مشروب و مواد تحویل میں لے کر موقع پر ضائع کر دیا اور خام مال قبضہ میں لے کر سرکاری گاڑی میں لوڈ کر لیا ۔