ننکانہ کے نواح میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں کی فائرنگ کے تبادلہ میں دو افراد قتل

142
Arrested
Arrested

ننکانہ صاحب۔ 06 اکتوبر (اے پی پی):ننکانہ صاحب کے نوا حی گاؤں چک نمبر 17 کڑیال میں زمین کے تناز عہ پر فائرنگ کے تبادلہ میں دو افراد قتل ہو گئے نوا حی گاؤں چک نمبر 17 کڑیال میں زمین کے تنازہ پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجہ میں 32 سالہ یاسر اور 40 سالہ فیصل مخالفین عبدالزاق علی اور شہزاد کی اندھا دھند فائرنگ سے شدید زخمی ہو گئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےموقع پر جان بحق ہو گئے جب کہ فائرنگ سے شدید زخمی رضوان رفاقت اور اعجاز کی تشویش ناک حالت بتائی جاتی ہے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعہ کی اطلاع پا کر مقامی پولیس تھانہ صدر ننکانہ صاحب کی باری نفری انچارج چوکی کڑیال سمیت موقع پر پہنچ گئی پولیس نے ضروری کرروائی کے بعد مقتولین کی ناشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیے ہیں مقتولین کے ورثہ کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج واقعہ وے ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیم میں تشکیل ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس پارٹی کی جگہ جگہ ناکہ بندی اور ریڈز جاری اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ننکانہ صاحب سید ندیم عباس نے اے پی پی سے بات چیت کے دوران کہا کہ اس انہاونے واقعہ میں مقتولین کے ورثا کے ساتھ غم میں برابر کے شریک ہیں مزید انہوں نے کہا کہوقوعہ میں ملوث ملزمان کو قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا