ننگر ہار میں فضائی بمباری میں داعش کے 34 ارکان ہلاک،

111

کابل ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) مشرقی افغانستان کے صوبہ ننگر ہار میں فضائی بمباری میں شدت پسند گروپ داعش کے 34 ارکان ہلاک ہوگئے، جلال آباد میں دو خودکش حملو ں میں چار افغان شہری ہلاک اور دو امریکی فوجی زخمی ہوگئے، شمالی صوبہ بغلان میں طالبان نے افغان فوج کا ہیلی کاپٹر مار گرایا جس میں سات فوجی اہلکار ہلاک ہوں گے، قندوز میں سرکاری فورسز اور طالبان کے درمیان شدید لڑائی کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک درجنوں افراد کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق افغان حکام نے بتایا کہ گزشتہ ننگر ہار کے علاقہ نازیان اورحسکہ مینا کے علاقوں میں شدت پسند گروپ داعش کے خلاف کارروائی کی گئی۔ اس دوران زمینی فورسز کے علاوہ داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے بھی کئے گئے۔ حکام کے مطابق حسکہ مینا کے علاقے ہارون بابا میں 31 اور نازیان میں بمباری کے نتیجے میں داعش کے تین عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ ایک روز قبل ننگر ہار کے علاقے آچین میں ایک فضائی حملے میں داعش کے نو عسکریت پسند ہلاک ہوگئے تھے۔