نوابزادہ جمال خان رئیسانی کا دانہ سر، شیرانی حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

نوابزادہ جمال خان رئیسانی کا دانہ سر، شیرانی حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

کوئٹہ۔ 03 جولائی (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے ضلع شیرانی کے علاقے دانہ سر میں پیش آنے والے المناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ دانہ سر، شیرانی میں آج پیش آنے والا افسوسناک حادثہ انتہائی دل خراش ہے، جس نے انہیں شدید رنجیدہ کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں ان کی دعائیں اور ہمدردیاں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں، جبکہ بلوچستان کے عوام بھی غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے دعا کی کہ اللہ تعالی جاں بحق افراد کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے، پسماندگان کو صبر جمیل دے اور زخمیوں کو جلد از جلد مکمل صحت یاب کرے۔ آمین۔