20.5 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومکھیل کی خبریںنوابزادہ جمال رئیسانی نےکوئٹہ میں فٹسال گراؤنڈ کا افتتاح کیا

نوابزادہ جمال رئیسانی نےکوئٹہ میں فٹسال گراؤنڈ کا افتتاح کیا

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 08 مئی (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کوئٹہ میں جتک سٹاپ فٹسال گراؤنڈ کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیل سمیت تعلیم کے میدان میں بھی آگے بڑھائیں گے، پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو بھی نوجوان ہیں اور ان کی توجہ بھی یوتھ اور کھیلوں پرمرکوز ہے۔

- Advertisement -

نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت ہی بلوچستان کے نوجوانوں کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما، محکمہ کھیل کے حکام اور دیگر بھی موجود تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594501

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں