نوابشاہ۔ 07 فروری (اے پی پی) نوابشاہ:ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن نے آج بنیادی صحت مرکز میھر علی جمالی، بنیادی صحت مرکز کھبڑ لکمیر اور یوسی کڈھر کی مختلف پولیو فکس و ٹرانزٹ پوائنٹس کا دورہ کرکے جاری قومی انسدادِ پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کا ریکارڈ چیک کیا ۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بنیادی صحت مراکز کے انچارجز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ بنیادی صحت مراکز میں شہریوں کو صحت کی بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔جبکہ قومی انسدادِ پولیو مہم کے دوران فکس پوائنٹس پر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے اور پولیو ویکسین کی کولڈ چین کو برقرار رکھنے پر بھی خصوصی توجہ دی جائے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ بنیادی صحت مراکز میں موجود ادویات پر حکومت کی جانب سے مفت ادویات کا اسٹیمپ لگا کر مریضوں کو دی جائیں ۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے ادویات کے گودام کا دورہ کرکے ادویات کا ریکارڈ چیک کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اسداللہ ڈاہری اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=557057