32.7 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومقومی خبریںنواب آف جوناگڑھ نواب محمد جہانگیر خانجی اور دیوان صاحبزادہ سلطان احمد...

نواب آف جوناگڑھ نواب محمد جہانگیر خانجی اور دیوان صاحبزادہ سلطان احمد علی کا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر افسوس کا اظہار

- Advertisement -

اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):نواب آف جوناگڑھ نواب محمد جہانگیر خانجی اور دیوان آف جوناگڑھ صاحبزادہ سلطان احمد علی نے محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

منگل کو یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات قوم کے لئے بڑا سانحہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اپنی ان تھک کاوشوں اور قربانیوں سے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنا کر ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا۔

- Advertisement -

نواب جہانگیر خانجی اور دیوان ریاست جوناگڑھ سلطان احمد علی نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان پاکستان کے محسن ہیں، ان کی گراں قدر خدمات کو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، زندہ قومیں اپنے محسنین کو سنہری حروف میں یاد رکھتی ہیں۔

مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالٰی ڈاکٹرعبدالقدیر خان کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=277284

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں