ملتان۔ 22 نومبر (اے پی پی):ایم ڈی واسا خالد رضا خان نے کہا ہے کہ نواب پورروڈ سے چونگی نمبر 9 تک فورس مین لائن منصوبہ پر کام جاری ہے،منصوبے کا 50 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہےباقی کوبھی مقررہ وقت میں مکمل کر دیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کوہ جاری منصوبہ کے معائنے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خالد رضا خان نے کہا کہ اب تک 375 میٹر فورس مین پائپ لائن ڈال دی گئی ہے،منصوبے کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔
اس دوران ایم ڈی واسا نے ایل ایم کیو روڈ مصروف ہونے کے پیش نظر شاہراہ پر حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کیلئے ہدایات جاری کرتے ہوئے منصوبے کے دوران انجینئرز،کنسلٹنٹ اور دیگر سٹاف کو الرٹ رہنے کا حکم بھی دیا۔انہوں نے کہا کہ منصوبے کے جاری کام کے دوران چھڑکاؤ کا عمل بلا تعطل جاری رکھا جائے،پنجاب حکومت فراہمی و نکاسی آب کی بنیادی سہولیات کو بہتر کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے، فورس مین لائن اور چونگی نمبر 9 ڈسپوزل سٹیشن کی اپ گریڈیشن منصوبے کی تکمیل سے شہریوں کو ریلیف ملے گا۔