مری۔ 07 جنوری (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسکیو 1122مری کے مطابق نواحی علاقہ نیو مری بن بازار اڈہ کے قریب ایک خالی گھر میں آگ لگ گئی ،
اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو1122 اہلکار ایمرجنسی ایمبولینس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، نیومری سے موٹربائیک ایمبولینس اورفائروہیکل بھی موقع پر پہنچ گئی جبکہ کوٹلی ستیاں سے بھی ایک فائرٹینڈر موقع پر پہنچ گئی، ریسکیواہلکاروں نے اورامدادی کارروائی کرتے ہوئے طویل جدوجہد کے بعد آگ پر قابوپالیا،
آگ لگنے والے مکان میں کوئی بھی شخص رہائش پذیر نہ تھا،آگ لگنے سے 6 کمروں میں سے 3 متاثر ہوئے،آگ پرقابوپانے کے بعدکولنگ کاعمل بھی مکمل کرلیاگیا اور آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی ہے۔\