لاہور۔27نومبر (اے پی پی):نوازشریف آئی ٹی سٹی میں پاکستان کا پہلا فور ٹیئر ڈیٹا سنٹر بنایا جائے گا۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے فور ٹیئر ڈیٹا سنٹر کی اصولی منظوری دے دی۔ چین کے اشتراک سے پاکستانی ادارہ پہلا فورٹیئر ڈیٹا سنٹر قائم کرے گا۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں سی بی ڈی نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ چین،انگلینڈ اور دیگر ممالک کی یونیورسٹیاں نوازشریف آئی ٹی سٹی میں کیمپس بنائیں گی۔نوازشریف آئی ٹی سٹی میں زُرٹ، ٹینگ اوربائیفنگ انسٹیٹیوٹ آف ووکیشنل ایجوکیشن کے کیمپس بنیں گے۔بکنگھم شائر یونیورسٹی اور امپیر یل کالج لندن بھی کیمپس بنانے کے لئے تیار ہیں۔
انٹرنیشنل یونیورسٹی کے اشتراک سے آئی ٹی سٹی میں آرٹیفشل انٹیلی جنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنے گی۔
وزیراعلی مریم نواز نے سی بی ڈی کو نوازشریف آئی ٹی سنٹر میں مزید عالمی یونیورسٹی کیمپس کے قیام کا ٹارگٹ دے دیا۔ وزیراعلی مریم نواز نے نوازشریف آئی ٹی سٹی ٹوئن ٹاورز کی جلد ازجلد تکمیل کی ہدایت کی۔