نوازشریف اور شہبازشریف کی مسلم لیگ (ن) اقلیتی ونگ کے زیراہتمام دیوالی کی تقریب میں شرکت

240
نوازشریف اور شہبازشریف کی مسلم لیگ (ن) اقلیتی ونگ کے زیراہتمام دیوالی کی تقریب میں شرکت

کوئٹہ۔15نومبر (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) اقلیتی ونگ کے زیراہتمام بدھ کو دیوالی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف اور پارٹی صدر شہبازشریف سمیت دیگر لیگی رہنمائوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر نوازشریف، شہبازشریف ، مریم نواز اور دیگر پارٹی رہنمائوں نے کیک کاٹا اور ملک کی ہندو برادری سے یک جہتی کا اظہار کیا ۔

تقریب کا اہتمام سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر درشن نے کیا تھا ۔نوازشریف اور شہبازشریف نے ہندوبرادری کو دیوالی کی مبارک دی ۔نواز شریف نے کہا کہ آئین پاکستان نے اقلیتوں کو برابر کا شہری قرار دیا ہے۔اقلیتوں کی بہتری، تحفظ اور ترقی ہمیشہ ترجیح رہی ہے۔اقلیتوں نے پاکستان بنانے میں کردارادا کیا ہے ۔

شہباز شریف نے کہا کہ قیام پاکستان، تعمیر پاکستان اور دفاع پاکستان میں اقلیتیں اہم فریق تھیں، ہیں اور رہیں گی۔2018 سے 2022 تاریکی کے سال تھے، روشنیوں کا دور شروع ہونے والا ہے۔ڈاکٹر درشن نے پارٹی قائد نوازشریف اور صدر شہبازشریف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اقلیتوں کی ترقی اور تحفظ کی ضمانت ہے۔