اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) مسلم لیگ(ن ) کی پارلیمانی پارٹی کی جانب سے نامزد عبوری وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نوازشریف کاسیاسی مقام اورحیثیت کسی عہدے سے بالاتر ہے، پاناماکیس پرعدالتی فیصلہ افسوسناک ہے۔ہفتہ کو پنجاب ہاﺅس میں اپنی نامزدگی کے بعد میڈیاسے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عبوری دورمیں ترقی کی رفتاربرقراررکھنے کی کوشش کی جائےگی اور قومی معاملات کوافہام وتفہیم سے آگے بڑھانے کی کوشش کریں گے۔ پارٹی قیادت نے فیصلہ کیا ہے، لیکن خوش آئند بات یہ ہے کہ مسلم لیگ(ن) میں وزارت عظمی کا کوئی امیدوار نہیں تھا ، انہوں نے کہا کہ پارٹی میں کوئی دراڑ نہیں ہے،