نوازشریف کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کریں گے ، رہنمان لیگ محمد سلیم رضا

201
Muhammad Nawaz Sharif
عالم اسلام کو مل بیٹھ کر غزہ اور فلسطین کی صورتحال پر فیصلہ کن اقدامات کرنے چاہئیں، سابق وزیراعظم محمد نواز شریف

لاہور۔13ستمبر (اے پی پی):رہنمامسلم لیگ (ن) محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ محمد نوازشریف کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کریں گے۔

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ 21اکتو بر کو محمد نوازشریف کی وطن واپسی کااعلان سن کر تمام کارکنو ں میں خو شی کی نئی لہر پیدا ہو گئی ہے،مسلم لیگ(ن) کاہرکارکن اپنے قائد کے شاندار استقبال کےلئے بے قرار ہے ۔انہو ں نے کہاکہ نواز شریف کی وا پسی سے مسلم لیگ(ن) میں نئی جان پیدا ہو گی اور یہ پورے ملک میں اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑے گی۔