نوازشریف کی بیماری کی صحیح تشخیص کرکے باقاعدہ علاج شروع ہوچکاہے، بروقت علاج سے ان کی صحت میں کافی بہتری آئی ہے، ڈاکٹریاسمین راشد

لاہور۔26 اکتوبر(اے پی پی )وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے سروسزانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزمیں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کی بیماری کی صحیح تشخیص کرکے باقاعدہ علاج معالجہ شروع ہوچکاہے۔تازہ رپورٹ کے مطابق نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کی تعدادپینتالیس ہزارہے۔ بروقت علاج سے نوازشریف کی صحت میں کافی بہتری آئی ہے۔ بیماری کی صحیح تشخیص کے بغیرمزیدپیچیدگیاں ہوسکتی تھیں۔پینتیس فیصدپلیٹ لیٹس نوازشریف کا بون میروبنارہاہے۔اس موقع پرڈاکٹرطاہرشمسی، …

لاہور۔26 اکتوبر(اے پی پی )وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے سروسزانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزمیں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کی بیماری کی صحیح تشخیص کرکے باقاعدہ علاج معالجہ شروع ہوچکاہے۔تازہ رپورٹ کے مطابق نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کی تعدادپینتالیس ہزارہے۔ بروقت علاج سے نوازشریف کی صحت میں کافی بہتری آئی ہے۔ بیماری کی صحیح تشخیص کے بغیرمزیدپیچیدگیاں ہوسکتی تھیں۔پینتیس فیصدپلیٹ لیٹس نوازشریف کا بون میروبنارہاہے۔اس موقع پرڈاکٹرطاہرشمسی، پرنسپل سمزپروفیسرڈاکٹرمحمودایاز، ایم ایس سروسزہسپتال ڈاکٹرسلیم چیمہ، پروفیسرجاوید چوہدری ودیگرافسران موجودتھے۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ نوازشریف کوایک دن پہلے دل کی تکلیف ہوئی تھی۔ سانس کی تکلیف ہونے پرسارے ٹیسٹس میں ایک مائینر ہارٹ اٹیک کی تصدیق ہوئی ہے۔ کل شام ڈاکٹرثاقب شفیع کی ای سی جی کے مطابق نوازشریف کی حالت میں بہتری آئی ہے۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ دل کے پٹھوں کے متاثرہونے سے پیچیدگی بڑھ جاتی ہے۔ نوازشریف کی تمام ترمیڈیکل رپورٹس ان کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان سے ڈسکس کی جارہی ہیں۔ صبح سے نوازشریف کابلڈپریشرکنٹرول میں ہے۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ نواز شریف نے صبح کی ملاقات میں پروفیسرڈاکٹرمحمودایاز، ڈاکٹرطاہرشمسی اورڈاکٹرسلیم چیمہ کوطبیعت بہترہونے کی تصدیق کی ہے۔ نوازشریف کومیڈیکل بورڈ کی تجویزکردہ ادویات سے کافی فائدہ ہورہاہے۔ ہم نے طبی طورپرکبھی بھی نوازشریف کی حالت بارے غلط معلومات فراہم نہیں کیں۔ نوازشریف بہت عرصہ سے دل کے مریض ہیں۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ دل کے مریض کے بلڈپریشراورشوگرکنٹرول میں نہ آنے کی وجہ سے پیچیدگی ہوجاتی ہے۔میڈیکل بورڈمیں دوکارڈیالوجسٹ بھی شامل ہیں۔ صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ نوازشریف کی بیماری پرکسی کوبھی سیاست نہیں کرنی چاہئے۔ نوازشریف کی حالت بارے وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارکولمحہ بہ لمحہ آگاہ کیاجارہاہے۔ انہو ںنے کہاکہ مریم نوازوالدکی صحت کے حوالہ سے پریشان ہیں۔ مریم نوازکے باقی تمام طبی ٹیسٹس نارمل آئے ہیں اور ہمارے قابل ڈاکٹرزنوازشریف کامکمل خیال رکھ رہے ہیں۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ نوازشریف ڈاکٹرطاہرشمسی کے علاج سے مکمل مطمئن ہیں اور کسی کی بیماری پرآج تک سیاست نہیں کی۔