نواز شریف آئے تو قانون تیار نہ آئے تو پی ڈی ایم کا تابوت تیار ہے، ڈاکٹر شہباز گل کا بیان

57
مریم صفدر کا اخلاقی اقدار کا درس دینا بھونڈا مذاق ہے، ڈاکٹر شہباز گِل کا مریم صفدر کے بیان پر ردعمل

اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ نواز شریف آئے تو قانون تیار نہ آئے تو پی ڈی ایم کا تابوت تیار ہے،خواجہ آصف معصومیت کا ڈھونگ رچا رہے ہیں۔بدھ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارا شروع سے موقف ہے کہ پی ڈی ایم پاکستان ڈاکو موومنٹ عوام اورجمہوریت کے نام پر ذاتی مفادات کی جنگ ہے۔پی پی کا میاں مفرور کے’’بُلاوے‘‘کی شرط کیلبری کوئین اور مولانا فضل الرحمان کے اوپر بجلی بن کر گری ہے۔انہو ں نےکرپشن بچاؤ مل کر کھاؤ مقصد کیلئے ہر حربہ استعمال کیا،ملک دشمنوں کا بیانیہ پھیلایا‏جس بھٹو کی قبرکو نشان عبرت اور اسے پاکستان دولخت کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایااسی قبر پہ پھول نچھاور کئے اور قدم بوسی کی، زرداری کے قدموں میں حاضری دی۔پی پی پی زندہ باد کےنعرےلگائےنغمے پر جھوم بھی لیا،منت ترلے بھی کرلئے، میاں صاحب آئے تو قانون تیارنہ آئے تو پی ڈی ایم کا تابوت تیار ہے۔ خواجہ آصف کے کیس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کرپشن، منی لانڈرنگ اور غیر قانونی اثاثے بنانے کے علاوہ آلِ شریف اور درباریوں نے کچھ نہیں کیا، (ن)لیگ دورِ حکومت میں خواجہ آصف اور ان کی اہلیہ کے اثاثوں میں 10 گنا اضافہ ہوا، 2013 میں خواجہ آصف کے ڈیکلیئرڈ اثاثہ جات 12 ملین روپے تھے، 5 سال میں یہ اثاثے بڑھ کر 120 ملین روپے تک کیسے پہنچے؟ رسیدیں دینا ہونگی،5 سال میں 110 ملین روپے کی جائیدادیں خریدنے والے خواجہ آصف معصومیت کا ڈھونگ رچا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارسائی کا لبادہ اوڑھے خواجہ آصف نے غریب ملازمین کے نام جعلی اکائونٹس کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی، ذاتی ملازم طارق میر کے نام جعلی کمپنی بنا کر کالا دھن سفید کیا گیا،خواجہ آصف وزیرِ خارجہ اور دفاع جیسے حساس عہدوں پر رہتے ہوئے اقامے پر نوکر بھی تھے۔ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ ڈھٹائی کی انتہا ہے کہ وفاقی وزیر ہوکر اقامہ ملازمت پر شرمندگی کے بجائے، اِسے مالی جرائم کا جواز بنایا جارہا ہے۔ احسن اقبال کی پریس کانفرنس کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ معیشت کے مثبت اشارے درباریوں اور معیشت کے نام نہاد ارسطوؤں کا منہ چِڑا رہے ہیں،نااہل لیگ کی بڑی محنت سے زمین بوس کی گئی معیشت کی بحالی پر درباری بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، ملک کو دیوالیہ پن کی نہج پر پہنچانے والے درباری ہی دراصل اناڑی تھے، ممبئی حملوں کا الزام اپنی ہی فوج پر داغ کر ملک سے غداری کرنے والے کشمیر پر سیاست کر رہے ہیں، فاشسٹ مودی کو شادی میں بُلا کر کشمیر کی کونسی خدمت کی گئی؟ بھارتی ایجنٹوں سے مری میں خفیہ ملاقاتوں سے کونسا ایجنڈا پورا کیا گیا؟ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ کلبھوشن معاملے پر ’’میوٹ‘‘ پر چلے جانے والوں کو کشمیریوں کا درد صرف سیاست کی حد تک ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر حوالگی کے پروپیگنڈے کا پرچار دراصل بھارتی ایجنڈا ہے۔کالے کردار کے حامل درباری اپنے بھونڈے بیانات سے مسلسل بھارت کی خدمت میں مصروف ہیں، نااہل لیگ مودی کی زبان جب جب بولے گی، سوال پوچھا جائے گا۔ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ مودی کو شادیوں پر بلا کر ساڑھیوں کے بدلے کشمیر بیچنے والے کی بیٹی اج کشمیر پر سیاست کر رہی ہیں، وزارت خارجہ کو جیب میں رکھ کر بھارت کو کشمیر کے معاملے پر کُھل کر کھیلنے کی اجازت دینے والے میاں مفرور تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے بھارتی دہشت گردی کو دنیا پر واضع کرنے کیلئے موثر خارجہ پالیسی ترتیب دی، پوری دنیا کے سامنے مودی کو ہٹلر قرار دینا عمران خان کا ہی خاصہ ہے، بھارت کو للکارنے کے معاملہ میں وزیر اعظم عمران خان کا کوئی ثانی نہیں ہے۔