نواز شریف سے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

104
نواز شریف سے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

لاہور۔9اپریل (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر محمد نواز شریف سے بدھ کو نیشنل پارٹی کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں قائدین نے مجموعی ملکی صورتحال اور بلوچستان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے مہنگائی کی رفتار اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کرنے پر مبارکباد دی۔