نواز شریف غیر ذمہ درانہ رویہ اور تاخیری حربے چھوڑ یں ، سابق وزیر اعظم کو ملکی قانون کی پاسداری کرنی چاہیے ، رکن قومی اسمبلی کنول شوذب کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

145

اسلام آباد ۔ 5 مارچ (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن قوی اسمبلی کنول شوذب نے مسلم لیگ(ن) پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف عدالتوں میں بدعنوانی کے الزامات کا سامنا کرنے سے بچنے کے تاخیری حربے چھوڑ دیں۔ جمعرات کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو اس سرزمین کے قانون کی پاسداری کرنی چاہئے، جنہوں نے تین دہائیوں تک اقتدار کے مزے لوٹے ۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم غیر ذمہ دارانہ رویہ ختم کرکے ملک واپس آئیں ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے زیادہ تر بیرون ملک زندگی گذاری جو موقع پرست ہیں اوراقتدار کی خاطر انتخابات کے وقت ملک واپس آ تے ہیں۔