نواز شریف نے 25سال پہلے ایٹمی دھماکے کر کے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا، وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کانمائشی یوم تکبیرمیچ کے موقع پر خطاب

80
احسن اقبال
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کی طرح پاکستان سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ میں بھی نا قابل شکست رہا ہے، احسن اقبال

نارووال۔28مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نےکہا ہے کہ 25 سال قبل 28 مئی کے دن پاکستان ایٹمی طاقت بنا اور ہمارے قائد سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا، ایٹمی طاقت بننے کی وجہ سے ہمارا دفاع ناقابل تسخیرہو گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو ناروال سپورٹس سٹی میں یوم تکبیر کے سلسلے میں شاندارنمائشی یوم تکبیر ٹی 10 کرکٹ میچ کےموقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ نارووال سپورٹس سٹی بنانے کی کی پاداش میں مجھے جیل میں ڈالا گیا اور سزا دیکرسپورٹس سٹی کو بھوت بنگلہ بنا دیا گیا تھا ،آج وہی نارووال سپورٹس سٹی پھر سے آباد ہو گیاہےاوریہاں نوجوانوں کے لئے شاندارنمائشی میچ ہوا ہےجس میں قومی کرکٹ ٹیم کے ستاروں نے حصہ لیا ہے،نمائشی میچ پی سی بی الیون اور لاہور قلندرز کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا ہے، اس موقع پروفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نےاپنے خطاب میں کہا اگر یہ سپورٹس سٹی بنانا جرم ہے تو میرے خیال میں تو ایسے بیسیوں جرم ہونےچاہیے، مجھے دوبارہ موقع ملا تو میں یہ جرم دوبارہ کروں گا ، وزارت منصوبہ بندی نے آئندہ سالوں کے لئے250 سپورٹس کمپلیکس بنانے کے لیےملک کے طول و عرض میں نیا منصوبہ شروع کیا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا میں خاص طور پر پی سی بی کا بہت مشکور ہوں ،نجم سیٹھی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ پی سی بی نے اس جنگل کو سٹیڈیم بنایا اوراسےصاف کرنے اوراس گراؤنڈ کو بحال کرنے میں بڑی مدد کی ہے ۔ وفاقی وزیر نے مزید کہاکہ میں لاہور قلندر کے آنررانا عاطف کا بہت شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ وہ اپنے پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام کے ساتھ نارووال تشریف لائے۔

اس موقع پرانہوں نے کہا کہ امید ہے کہ نارووال سے فخرزمان ، حارث اورشاہین شاہ آفریدی جیسے کھلاڑی سامنے آئیں گے کیونکہ یہ دھرتی بڑی زرخیز ہے یہاں کے نوجوان بہت بلاصلاحیت ہیں ، نارووال سپورٹس سٹی میں 74 کھیلوں کی بین الاقوامی معیار کی سہولیات موجود ہیں جہاں سارا سال انشاء اللہ سپورٹس گیم ہوں گے، اب پاکستان کا مستقبل ہمارے نوجوان ہیں اور نوجوانوں کو بہترین کھیلوں کی سہولتیں دے کر ان شاء اللہ اس قابل کریں گے کہ یہ دنیا میں پاکستان کا پرچم بلند کریں گے

،یہ جو نارووال سپورٹس سٹی ہے اسے تبدیلی کہتے ہیں تبدیلی جو ہے وہ تقریر کرکے نہیں آتی وہ کچھ کر کے دکھانے سے آتی ہے اور آخر میں میں نارووال کے لوگوں کو یہ کہوں گا جیسے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کیا ہے آپ لوگوں نے جس ڈسپلن کے ساتھ کھیل کو دیکھا ہے آپ یقین کیجئے کہ پوری دنیا میں جہاں یہ میچ دیکھا جا رہا ہے وہاں نارووال کا نام روشن کیا ہے کہ نارووال کے لوگ انتہائی ڈسپلنڈہیں اورزندہ باد ہیں

،نارووال آئی لو یواور کہاکہ پاکستان کے جتنے بھی کھلاڑیوں نے پاکستان کا نام روشن کیا وہ ہمارا سرمایہ ہے ہم انہیں سلام کرتے ہیں،نوجوان جتنی بڑی تعداد میں آئے ہیں ،مجھے یقین ہے کہ مستقبل میں یہاں سے پاکستان کو بہترین کھلاڑی ملیں گے ،اس شاندار میچ میں گونر پنجاب ، سردار رمیش سنگھاروڑہ،ساحر بگا،پی سی بی حکام ،انتظامیہ اور کثیر تعداد میں عوام الناس نے شرکت کی۔