نواز شریف وطن واپس آئیں تو سیٹ حکومت بک کرا دے گی، سی پیک کی تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے،ڈاکٹر بابر اعوان

57
عدم اعتماد کی تحریک کو قانون کے ذریعے پاش پاش کر کے باہر پھینکیں گے، بابر اعوان

اسلام آباد ۔ 24 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف وطن واپس آئیں تو سیٹ حکومت بک کرا دے گی، سی پیک کی تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ بدھ کو مسلم لیگ (ن) کے رہنماءمرتضیٰ جاوید عباسی کے بیان پر مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ محمد نواز شریف کو وطن واپس لانے کے لئے حکومت نے بڑی پیشکش کی ہے اگر محمد نواز شریف واپس آئیں سیٹ حکومت بک کرا کے دے گی۔ ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ ملک واپسی محمد نواز شریف کا آئینی معاملہ ہے وہ فوری واپس آ جائیں حکومت اعتراض کیوں کریں گی .ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ سابق ڈپٹی سپیکیر مرتضیٰ جاوید عباسی نے سوال اٹھایا تھا کہ نواز شریف کو سیاست نہیں کرنے دی جا رہی.انہوں نے کہا کہ کسی ممبر پارلیمنٹ کا نقطہ نظر تو ہو سکتا ہے لیکن پاکستان میں کسی کو سی پیک پراجیکٹ پر اعتراض نہیں ہے۔ ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ سی پیک پراجیکٹ پر صرف بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو اعتراض ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کی تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔