نواز شریف کا صحافی خالد احمد کی وفات پر اظہار افسوس

74
Muhammad Nawaz Sharif

نواز شریف کا صحافی خالد احمد کی وفات پر اظہار افسوس

لاہور۔18نومبر (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے ممتاز ادیب،صحافی اور دانشور خالد احمد کی وفات پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں نواز شریف نے کہا کہ خالد احمد بہترین صحافی، کالم نگار ہونے کے علاوہ علم و ادب سے محبت رکھنے والے ایک نفیس انسان تھے ۔خالد احمد نے تمام عمر قلم کو معاشرے میں اچھائی پھیلانے اور مثبت روایت کے فروغ کے لئے استعمال کیا۔محمد نوازشریف نے خالد احمد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی۔