نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی وخوشحالی کی جانب گامزن ہے،انوشہ رحمان

نوشہرہ۔06ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر مملکت برائے آئی ٹی انوشہ رحمان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ملک کی بقاءاور سلامتی اور استحکام کی ضامن جماعت ہے لیکن کچھ عناصرملک میں عدم استحکام پھیلانے پر تلے ہوئے ہیں، نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی وخوشحالی کی جانب گامزن ہے، ملک بھر میں خواتین کی فلاح وبہبود وترقی اور انہیں بااختیار بنانے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھارہے ہیں ملک بھر …

نوشہرہ۔06ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر مملکت برائے آئی ٹی انوشہ رحمان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ملک کی بقاءاور سلامتی اور استحکام کی ضامن جماعت ہے لیکن کچھ عناصرملک میں عدم استحکام پھیلانے پر تلے ہوئے ہیں، نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی وخوشحالی کی جانب گامزن ہے، ملک بھر میں خواتین کی فلاح وبہبود وترقی اور انہیں بااختیار بنانے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھارہے ہیں ملک بھر میں خواتین کو خودکفیل بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے نوشہرہ کلاں میں پاکستان بیت المال ویمن امپاورمنٹ سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے ایم ڈی بیت المال بیرسٹر عابد وحید شیخ مرکزی رہنما پیرذوالفقار باچا نے بھی خطاب کیا۔

Leave a Reply