نواک جوکووچ اور اینڈرے روبلوف سربیا اوپن کے فائنل میں داخل

114
ڈنمارک کے ہولگر رونے کا بیسل اوپن ٹینس مینز سنگلز کا فاتحانہ آغاز

بلغراد۔24اپریل (اے پی پی):ورلڈ نمبر ون نواک جوکووچ نے کیرن خاچانوف اور اینڈرے روبلوف نے فیبیو فوگنینی کو ہرا کر سربیا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔

اے ٹی پی کے زیراہتمام سربیا اوپن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ بلغراد میں جاری ہے، سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ نے روس کے کیرن خاچانوف کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6۔4 ، 1۔6 اور 2۔6 سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا،

ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں روس کے اینڈرے روبلوف نے اٹلی کے فیبیو فوگنینی کے خلاف بآسانی 2۔6 اور 2۔6 سے کامیابی حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنا لی۔