نواک جوکووچ جیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

154
Indian Wells Open Tennis
Indian Wells Open Tennis

روم۔14مئی (اے پی پی):عالمی نمبر ایک سرب ٹینس اسٹار نواک جوکووچ جیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ، تیسرے راؤنڈ میں انہوں نے گریگور دمتروف کو شکست دی ، اے ٹی پی کے زیر اہتمام اٹالین اوپن کے دلچسپ مقابلے اٹلی کے دارالحکومت روم میں جاری ہیں ،

گزشتہ روز مینز سنگلز مقابلوں کے تیسرے راؤنڈ میں دفاعی چیمپئن نواک جوکووچ نے بلغاریہ کے گریگور دمتروف کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3-6 ، 6-4 اور 6-1 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ، ایک اور میچ میں اٹلی کے لورینزو موسیٹی نے ہم وطن حریف میٹیو آرنلڈ کے خلاف بآسانی 4-6 اور 4-6 سے کامیابی حاصل کر کے پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی ۔