نواک جوکووچ فرنچ اوپن کے تیسرے رائونڈ میں داخل

82
Tennis Championship
Tennis Championship

پیرس ۔25مئی (اے پی پی):دفاعی چیمپئن نواک جوکووچ نے ایلیکس مولکین کو شکست دے کر فرنچ اوپن کے تیسرے رائونڈ میں جگہ بنا لی، سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ پیرس میں جاری ہے،

گزشتہ روز مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ نے سلواکیہ کے ایلیکس مولکین کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-6 ، 3-6 اور 6-7 سے ہرا کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا

، واضح رہے کہ جوکووچ کو دو بار فرنچ اوپن جیتنے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ وہ کیریئر میں مجموعی طور پر ریکارڈ 20 گرینڈ سلام ٹائٹل جیت چکے ہیں۔