نوجوانوں کو ای کامرس کے پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھانا چاہیے،گورنر کا” ای کامرس سمٹ ” تقریب سے خطاب

102
حکومت ملک کی معیشت کی بحالی اور استحکام کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔گورنر پنجاب

لاہور۔23دسمبر (اے پی پی):گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے ہفتہ کویہاں مقامی ہوٹل میں پارٹنرشپ اینڈ لنکیجز ایکسپرٹس کے زیر اہتمام” ای کامرس سمٹ 2023 "میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ ای کامرس میں بہت زیادہ مواقع ہے، نوجوانوں کو ای کامرس کے پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آج پاکستانی نوجوانوں کی گیمنگ ایپس دنیا میں مقبولیت حاصل کر رہی ہیں، ای ورلڈ، روبوٹکس اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس دنیا کی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی ہیں، دنیا میں کامیاب ہونے کے لیے انہیں سیکھنا بہت ضروری ہے۔

گورنر پنجاب نے مزیدکہا کہ پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ نوجوان ہیں اور یہ بڑی خوش آئند بات ہے کہ طلبہ ای روزگار سینٹرز کے ذریعے ای کامرس کی طرف آ رہے ہیں اور کامیاب انٹرپرینور بن رہے ہیں۔

تقریب میں عبید ارشد، عمر مبین، حیدر آحمد قاضی، عزیز میمن سمیت مختلف ای کامرس کمپنیوں کے سی ای اوز موجود تھے۔ تقریب کے اختتام پر گورنر پنجاب نے مختلف اینٹرپرینورز میں نمایاں کارکردگی پر شیلڈز بھی تقسیم کیں۔