28.2 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومقومی خبریںنوجوانوں کو بااختیار بنانا معاشی ترقی اور قوم کے خوشحال مستقبل کو...

نوجوانوں کو بااختیار بنانا معاشی ترقی اور قوم کے خوشحال مستقبل کو یقینی بنانے کی کلید ہے،وزیراعظم یوتھ لون سکیم کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں، رانا مشہود احمد خان

- Advertisement -

اسلام آباد۔3جولائی (اے پی پی):وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے نوجوانوں کو بااختیار بنا کر معاشی نمو کو فروغ دینے میں وزیراعظم یوتھ پروگرام لون سکیم کے اہم کردار پر زور دیتے ہوئے ملک بھر میں روزگار پیدا کرنے اور نوجوان کاروباری افراد کی مدد کرنے میں سکیم کی کامیابی کو اجاگر کیا ہے۔

بدھ کو وزیراعظم یوتھ پروگرام سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں سٹیٹ بینک آف پاکستان کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر اعظم یوتھ لون سکیم ، روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر اس کے اثرات اور اس کی رسائی کو بڑھانے کے لئے حکمت عملیوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔اس موقع پر رانا مشہود احمد خان نے نوجوانوں کو بااختیار بنا کر معاشی نمو کو فروغ دینے میں وزیراعظم یوتھ لون سکیم کے اہم کردار پر زور دیا۔

- Advertisement -

انہوں نے پاکستان بھر میں روزگار پیدا کرنے اور نوجوان کاروباری افراد کی مدد کرنے میں سکیم کی کامیابی پر روشنی ڈالی۔رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ اپنے نوجوانوں کو بااختیار بنانا معاشی ترقی اور ہماری قوم کے خوشحال مستقبل کو یقینی بنانے کی کلید ہے،وزیراعظم یوتھ لون سکیم کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں، اور سٹیٹ بینک کے مزید تعاون سے ہم اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔سٹیٹ بینک کے حکام نے سکیم کی موجودہ صورتحال کے بارے میں آگاہی دی ، قرضوں کی تقسیم اور کامیابی سے متعلق ڈیٹا شیئر کیا۔ انہوں نے درخواست کے عمل کو ہموار کرنے اور درخواست دہندگان کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے سٹیٹ بینک سے کہا کہ وہ اس سکیم کے لئے اپنے تعاون میں اضافہ کرے، قرضوں کو مزید قابل رسائی بنانے کے لئے مالی وسائل میں اضافے اور آسان طریقہ کار کی ضرورت کو اجاگر کیا جائے۔ انہوں نے سکیم کی رسائی کو وسیع کرنے کے لئے کئی اقدامات تجویز کئے جن میں ٹارگٹڈ آؤٹ ریچ پروگرام، تعلیمی مہمات اور خواہشمند کاروباری افراد کے لئے رہنمائی کے مواقع شامل ہیں۔اجلاس میں وزیراعظم یوتھ لون سکیم کی کامیابی کو یقینی بنانے میں قریبی تعاون کرنے کے لئے مضبوط عزم کا اظہار کیا گیا۔ فریقین اس سکیم کی اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے اور پاکستان کی نوجوان نسل کے لئے ایک روشن مستقبل بنانے کی صلاحیت کے بارے میں پرامید تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=481300

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں