18.1 C
Islamabad
اتوار, مارچ 16, 2025
ہومقومی خبریںنوجوانوں کو بااختیار بنانے کا سنگ میل،31 ہزار 700نوجوان کاروباری افراد کو...

نوجوانوں کو بااختیار بنانے کا سنگ میل،31 ہزار 700نوجوان کاروباری افراد کو 209 ارب روپے فراہم کیے گئے

- Advertisement -

اسلام آباد۔16مارچ (اے پی پی):نوجوانوں اور کاروباری افراد کو بااختیار بنانے کے لئے ایک اہم سنگ میل کے تحت ،وزیراعظم یوتھ پروگرام نے گزشتہ 8 ماہ کے دوران پرائم منسٹر یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون سکیم کے ذریعے 31,700 نوجوان کاروباری افراد میں 209 ارب روپے تقسیم کئے ہیں۔اس اقدام کا مقصد نوجوان افراد کو اپنے کاروبار قائم کرنے اور بڑھانے کے لیے ضروری وسائل سے آراستہ کرنا ہے جو بالآخر فائدہ مند روزگار اور معاشی ترقی کا باعث بنتا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق نوجوان کاروباری افراد میں تقریباً 209 ارب روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ اس پروگرام کے تحت نوجوانوں کو ٹائر ون کے تحت 5 لاکھ روپے کا بلاسود قرضہ فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ ٹائر 2 کے تحت 5 لاکھ روپے سے 15 لاکھ روپے تک قرضہ 5 فیصد شرح سود فراہم کیا جا رہا ہے اور ٹائیر 3 کے تحت نوجوانوں کو 15 لاکھ روپے سے 75 لاکھ روپے تک کے قرضے 7 فیصد شرح سود پر فراہم کیے جا رہے ہیں۔

- Advertisement -

نوجوانوں کو مختلف 15 بینکوں کے ذریعے قرض کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے، خواہشمند نوجوان اب پرائم منسٹر یوتھ پروگرام سے استفادہ کیلئے بغیر کسی پریشانی کے آن لائن درخواست جمع کرانے کے عمل کے ذریعے آسانی سے رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔اس سنگ میل کی کامیابی نے نوجوان کاروباریوں کے لیے ایک معاون ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے کے لیے حکومت کے عزم کو ظاہر کیا، جس سے وہ ملک کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی میں اپنا حصہ ڈال سکیں گے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573172

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں