22.5 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومقومی خبریںنوجوانوں کو تخلیقی معیشت اور 3 ٹریلین ڈالر کی حلال مارکیٹ کے...

نوجوانوں کو تخلیقی معیشت اور 3 ٹریلین ڈالر کی حلال مارکیٹ کے لیے تیار کرنے کی غرض سے وزیراعظم یوتھ پروگرام اور ڈیسٹینیشنز کے درمیان لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط

- Advertisement -

اسلام آباد۔2ستمبر (اے پی پی):سیاحت کے مستقبل کو بہتر بنانے والی ایک تاریخی شراکت داری کے تحت وزیراعظم یوتھ پروگرام نے ڈیسٹینیشنز جو کہ ایک جدید ڈیجیٹل سیاحتی پلیٹ فارم ہے، کے ساتھ لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط کیےہیں۔ دستخطی تقریب وزیراعظم دفتر میں منعقد ہوئی جس کی صدارت وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خاں نے کی۔ اس شراکت داری کی ابتدا ٹیکنالوجی، جدت اور کاروباری سوچ کو استعمال کرکے نوجوانوں کو اعلیٰ صلاحیت والے شعبوں میں شامل کرنے اور پاکستان کی سیاحت اور تخلیقی معیشت کی ڈیجیٹل تبدیلی کو تیز کرنے کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔منگل کو وزیراعظم آفس کےیوتھ افئیرز ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق ڈیسٹینیشنز 2015 میں قائم کیا گیا، ایک معروف میڈیا اور ڈیجیٹل انویٹوٹن پلیٹ فارم ہے جو پائیدار سیاحت، نوجوانوں کے کاروباری اقدامات اور پاکستان کو عالمی حلال معیشت میں شامل کرنے پر مرکوز ہے۔

اپنی ایوارڈ یافتہ سفری مواد سے لے کر اے آئی سے چلنے والے تعلیمی ٹولز تک، "ڈیسٹینیشنز” پاکستان کے عالمی سطح پر مقام کو ڈیجیٹل انوویشن اور کہانی سنانے کے ذریعے بہتر بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔یہ شراکت داری نوجوانوں کے بااختیار بنانے، روزگار کی تخلیق، اقتصادی ترقی اور پاکستان کی عالمی تشہیر کے لیے ایک مشترکہ وژن پر مبنی ہے۔ "ڈیسٹینیشنز” کے جدید ترین اے آئی پلیٹ فارم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پی ایم وائی پی نوجوانوں کے لیے نئے مواقع کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ وہ تربیت، ٹیکنالوجی اور کاروبار کے ذریعے ڈیجیٹل معیشت میں شامل ہو سکیں۔ یہ شراکت داری تعلیم اور کاروباری اقدامات میں مزید مواقع پیدا کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے جو پائیدار سیاحت، حلال معیشت اور مواد تخلیق کے شعبوں میں نوجوانوں کے لیے نئے دروازے کھولے گی۔

- Advertisement -

یہ شراکت داری نوجوانوں کے بااختیار بنانے، روزگار کی تخلیق، اقتصادی ترقی اور پاکستان کے سیاحت کے برانڈ کو بڑھانے کے مشترکہ مقاصد پر مبنی ہے۔ اس کا مقصد چار اہم ستونوں پر مرکوز ہے۔ان میں ایک ٹیکنالوجی اور انفراسٹرکچرہے جس کامقصد اے آئی سے چلنے والے ٹولز تیار کرنا ہے تاکہ سیاحت کے تجربے کو جدید بنایا جا سکے اور سفر کی منصوبہ بندی کو ہموار کیا جا سکے۔اس میں مارکیٹنگ اور صارفین کی توسیع شامل ہے جس کے تحت پاکستان کو عالمی سیاحتی منزل کے طور پر مزید نمایاں کرنے کے لیے قومی اور بین الاقوامی مہمات کا آغاز کرناہے۔آپریشنل توسیع کے ذریعے علاقائی سیاحت سپورٹ سینٹرز قائم کرنا اور سفر کی اجازتوں اور ضوابط تک ڈیجیٹل رسائی فراہم کرناہے۔

ڈیٹا تک رسائی اور انضمام سےسائبر سکیورٹی کو مضبوط بنانا اور ڈیٹا شیئرنگ اور انضمام کو بہتر بنانا ہے تاکہ ایک ہموار ڈیجیٹل سیاحت کا ماحولیاتی نظام تیار کیا جا سکے۔اس شراکت داری میں ڈیجیٹل شمولیت کو بنیادی حیثیت دی گئی ہے۔ پی ایم وائی پی اور "ڈیسٹینیشنز” اس بات کے عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کے مقامی سروس فراہم کنندگان، چھوٹے کاروباروں، سیاحتی کارکنوں، دستکاروں اور نوجوانوں کو وہ تمام اوزار، تربیت اور نمائش فراہم کریں گے جو ان کی کامیابی کے لیے ضروری ہیں۔ ان تمام سٹیک ہولڈرز کو ایک مشترکہ ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام میں شامل کر کے، اس شراکت داری کا مقصد ڈیجیٹل سیاحت اورمعیشت میں کاروبار اور پائیدار اقتصادی شرکت کو فروغ دینا ہے۔اس شراکت داری کے تحت، پی ایم وائی پی اور "ڈیسٹینیشنز” نوجوانوں کو عالمی مواقع کے لیے تیار کرنے کے لیے دو اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔

مواد کی تخلیق اور تخلیقی معیشت کے ذریعے ڈیسٹینیشنز ایجو ایپ کا استعمال کرتے ہوئے نوجوان پاکستان کی ثقافت، ورثہ اور ماحول کا جائزہ لیں گے اور پوڈکاسٹ، ویڈیوز اور مہمات تیار کریں گے تاکہ مقامی کہانیاں عالمی سامعین تک پہنچا سکیں۔کاروبار اور حلال بزنس کی تخلیق کے تناظر میں یہ شراکت داری طلباء کو مالیاتی تعلیم فراہم کرے گی اور پائیدار، حلال معیار کے کاروبار بنانے کی عملی تربیت دے گی۔ یہ کاروبار ماحولیاتی طور پر پائیدار گیسٹ ہائوسز، کیفے اور پاپ اپ کاروباروں پر مشتمل ہو سکتے ہیں جو عالمی بینک کے پائیدار سیاحت کے معیارات سے ہم آہنگ ہوں گے۔ڈیسٹینیشنز کی سی ای او، اسماچشتی نے کہاکہ ڈیسٹینیشنز دریافت کو محبت میں تبدیل کرتا ہے اور محبت کو عمل میں بدلتا ہے ، پاکستان کے نوجوانوں کو عالمی سطح پر ماحولیاتی لچک اور حلال جدت میں قیادت کرنے کے لیے تیار کر رہا ہے۔

پاکستان کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے حکومت پاکستان کے وژن کے مطابق، یہ شراکت داری وزیراعظم کے ڈیجیٹل یوتھ ہب (ڈی وائی ایچ) کو مزید مضبوط کرے گی۔ ڈی وائی ایچ پاکستان کا ایک سنگل پلیٹ فارم ہے جو پی ایم وائی پی کے تحت 4 ایز یعنی تعلیم، روزگار، مشغولیت، اور ماحول کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ یہ پلیٹ فارم جو پہلے ہی 2.6 ملین سے زائد رجسٹریشنز رکھتا ہے، نوجوانوں کو تعلیمی مواقع، حکومتی سکیموں، روزگار کے راستوں اور مہارتوں کی ترقی سے جوڑتا ہے۔ڈیجیٹل شمولیت کو فروغ دیتے ہوئے اور سیاحت اور تخلیقی معیشت دونوں میں تربیت تک رسائی فراہم کرکے، پی ایم وائی پی اور "ڈیسٹینیشنز” ایک ڈیجیٹل طور پر بااختیار اور پائیدار مستقبل کے لیے راہ ہموار کر رہے ہیں۔

یہ شراکت داری عوامی و نجی شعبوں کے درمیان سرمایہ کاری، ادارہ جاتی اشتراک اور تیزرفتار ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے ذریعے پاکستان کو ایک عالمی سیاحتی مقام بنانے کی سمت میں اہم اقدامات کرے گی۔ ڈیسٹینیشنز اور پی ایم وائی پی ایک ساتھ مل کر پاکستان کے سیاحتی شعبے کو جدید، جامع اور ڈیجیٹل طور پر مستحکم بنانے کے لیے کام کریں گے جس سے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے ساتھ طویل مدتی اقتصادی ترقی کو بھی فروغ ملے گا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں