13.7 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 15, 2025
ہومعلاقائی خبریںنوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا خوش آئند ہے،...

نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا خوش آئند ہے، گورنر سندھ

- Advertisement -

کراچی۔ 14 مارچ (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ  نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا خوش آئند ہے، اسپورٹس کو بھی گورنر انیشی ایٹو میں شامل کر لیا گیا ہے، اسکواش کے لیجنڈ جہانگیر خان نے لیجنڈز ارینا کو بھی اپنی طرح عظیم بنا دیا۔جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیجنڈز رمضان پیڈل ٹینس ٹورنامنٹ 2025 کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

گورنر سندھ کہا کہ صوبے کے باصلاحیت کھلاڑیوں کی ہر ممکن معاونت کر رہے ہیں، آج کے نوجوان کل کے لیڈر ہیں۔گورنر سندھ نے کہا کہ معیاری کھیلوں کی سہولیات نوجوانوں کو منشیات اور منفی سرگرمیوں سے دور رکھیں گی۔

- Advertisement -

اس سے قبل گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی لیجنڈز ارینا، کھڈا مارکیٹ آمد پر اسکواش کے لیجنڈ جہانگیر خان نے ان کا استقبال کیا۔گورنر سندھ نے لیجنڈز ارینا کے مختلف حصوں اور جِم کا دورہ کیا، ٹریڈمل، ویٹ ٹریننگ اور دیگر فٹنس سرگرمیوں میں حصہ لیا

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572740

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں