نوجوانوں کو متوازن خوارک کی فراہمی اورآگاہی کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

89

رینالہ خورد۔ 01 نومبر (اے پی پی):اوکاڑہ یونیورسٹی میں متوازن خوارک کی فراہمی اورآگاہی کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔پنجاب فوڈاتھارٹی کی جانب سے منعقدہ سیمینارمیں ماہرین ،یونیورسٹی کے عہدیداران اورطلباء و طالبات نے شرکت کی۔ غذائی ماہرین کی جانب سے متوازن غذا کے استعمال کو یقینی بنانے کیلیے اہم ہدایت دی گئیں۔

غیر معیاری خوراک کے استعمال سے پیدا ہونے والے منفی اثرات اور بیماریوں کے بارے بھی آگاہ کیا گیا۔ صحت مند غذا انسانی زندگی اور مستقبل کیلئے اہمیت کی حامل ہے مستقبل کے معماروں میں غذائی شعور اجاگر کرنے کیلیے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں۔ معیاری خوراک کے حصول کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا اہم کردار ہے۔ طلبہ و طالبات اور دیگر افراد نے سیمینار کے انعقاد کو بھرپور سراہا۔