نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر پاکستان سے بیروزگاری اور غربت کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے،ڈاکٹر خرم طارق

156
Dr. Khurram Tariq
Dr. Khurram Tariq

فیصل آباد۔ 18 جولائی (اے پی پی):فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں جن کو ہنر مند بنا کر پاکستان سے بے روزگاری اور غربت کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔نوجوان بزنس کمیونٹی کے وفد سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ فیصل آباد چیمبر نے نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت کے ہنر سے آراستہ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس کے تحت ایسے باکمال نوجوان تیار کئے جاسکیں گے جو نہ صرف اندرون ملک صنعتی، تجارتی اور کاروباری مسائل کا قابل عمل اور سستا حل پیش کریں گے بلکہ وہ اپنی منفی سروسز برآمد کر کے وطن عزیز کیلئے قیمتی زرمبادلہ بھی کما سکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک کے ٹیکسٹائل مرکز کو ”ٹیک اینڈ سٹائل“ میں تبدیل کرنے کا خیال انہوں نے چیمبر کی صدارت کا عہدہ سنبھالتے ہی اپنی پہلی تقریر میں کیا تھا جبکہ اب اس سلسلہ میں کافی پیشرفت ہو چکی ہے

اور توقع ہے کہ آئندہ ماہ سائبر آباد کے پروگرام کو باضابطہ طور پر لانچ کر دیا جائے گا جس سے نہ صرف فیصل آباد کی جامع اور پائیدار ترقی کی راہیں کھلیں گے بلکہ پاکستان میں خوشحالی کے نئے دور کا بھی آغاز ہو گا۔انہوں نے مختلف سرکاری اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے پر زور دیا اور کہا کہ وقت آگیا ہے کہ پرانے اور دقیانوسی سلیبس کی جگہ عصری تقاضوں سے ہم آہنگ نئے ہنر اور کورس شروع کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسے نوجوان تیار کرنے چاہئیں جو عالمی سطح پر 184بلین ڈالر کی مصنوعی ذہانت کی مارکیٹ کا بڑا حصہ حاصل کر سکیں۔