نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع، تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں،صوبائی وزیر مواصلات

کوئٹہ۔ 22 ستمبر (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر مواصلات میر سلیم احمد کھوسہ نے کہاہے کہ زرعی شعبہ کی ترقی، نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع، تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں ،علاقائی مسائل ،پینے کے صاف پانی، سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور بجلی کی فراہمی کے منصوبوں پر تیزی سے کام …

کوئٹہ۔ 22 ستمبر (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر مواصلات میر سلیم احمد کھوسہ نے کہاہے کہ زرعی شعبہ کی ترقی، نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع، تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں ،علاقائی مسائل ،پینے کے صاف پانی، سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور بجلی کی فراہمی کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر میسر آ سکیں۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے کھوسہ ہا ئوس میں سینئر رہنما سردار سخی عبدالرزاق خان کھوسہ کے اعزاز میں ظہرانہ کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر علاقہ کے معززین اور قبائلی عمائدین بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)عوامی خدمت اور ترقی کے ایجنڈے پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ کے عوام کے مسائل ہمارے مسائل ہیں، جن کے حل کیلئے حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ زرعی شعبہ کی ترقی، نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع، تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ میر سلیم احمد کھوسہ نے یقین دہانی کرائی کہ علاقہ میں پینے کے صاف پانی، سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور بجلی کی فراہمی کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر میسر آ سکیں۔

سردار سخی عبدالرزاق خان کھوسہ اور شریک معززین نے ظہرا نہ پر صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کیا اور حکومتی اقدامات کو سراہا۔

مزید خبریں