نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر اقرا یونیورسٹی نارتھ کیمپس میں تقر یب کا اہتمام

142
اقرا یونیورسٹی

کراچی۔ 05 ستمبر (اے پی پی):امیجین انسٹیٹیوٹ آف فیوچرز اسٹڈیز کے زیر اہتمام نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر اقرا یونیورسٹی نارتھ کیمپس میں ایک تقر یب کا اہتمام کیاگیا۔

منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اقرا یونیورسٹی نارتھ کیمپس میں سوشل سائنسز کے ڈین ڈاکٹر شمس حامد نے کہا ہے کہ جب ہم امید پیدا کرتے ہیں تو نوجوان مستقبل کی تشکیل کرتے ہیں، اس عالمی دن کے موقع پر نوجوان جو کہ معاشرے میں مثبت تبدیلی کے معمارہیں،

انہوں نے اپنے ہم خیال طلبا کو جمع کیا تاکہ پاکستان کے نوجوانوں کو متاثر کرنے والے سب سے اہم مسائل کے لیے مل کر ٹھوس حل تلاش کریں، یہ واقعہ پیش قدمی کرنے والے نوجوانوں کی شمولیت کی طاقت کی ایک گواہی تھی جو ایک روشن مستقبل کی تشکیل کر رہی ہے۔ تقریب کے دوران طلبا و طالبات نے اپنی شاعری ، گائیکی اور موسیقی کے فن کا مظاہرہ کیا ۔ڈاکٹر نجیب احمد اور لیکچرارثوبیہ انور کے زیر نگرانی فکر انگیز ڈرامہ بھی پیش کیا گیا۔